میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی خلا باز اور بوڑھے کا پیغام (یوول نوح ہراری کی کتاب سے اقتباس)

امریکی خلا باز اور بوڑھے کا پیغام (یوول نوح ہراری کی کتاب سے اقتباس)

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

"ایک دن مشق کے دوران ایک مقامی بوڑھا امریکی خلابازوں سے ملنے آیا۔بوڑھے نے پوچھا کہ وہ وہاں کیا کر رہے ہیں؟خلابازوں نے اسے بتایا کہ وہ چاند کی کھوج کے لیے بھیجی جانی والی ایک تحقیقی مہم کا حصہ ہیں۔بوڑھے آدمی نے جب یہ سنا تو کچھ لمحوں کے لیے خاموش ہوا اور پھر خلابازوں سے پوچھا کہ کیا وہ اس کا ایک کام کریں گے۔
"آپ کیا چاہتے ہیں؟” خلابازوں نے پوچھا
بوڑھے آدمی نے کہا”بات یہ ہے کہ میرے قبیلے کے لوگوں کا یہ عقیدہ ہے کہ چاند پر مقدس ارواح رہتی ہیں۔میں سوچ رہا تھا کہ اگر آپ میرے لوگوں کی طرف سے ایک پیغام مقدس روحوں تک پہنچا دیں "۔
"وہ پیغام کیا ہے؟” خلابازوں نے پوچھا
بوڑھے آدمی نے قبائلی زبان میں اک جملہ بولا اور خلابازوں کو اسے تب تک بار بار دہرانے کا کہا جب تک کہ وہ انہیں اچھے سے یاد نہ ہو گیا
"اس کا مطلب کیا ہے”؟ خلابازوں نے پوچھا
"اوہ میں آپ کو نہیں بتا سکتا۔ یہ ایک راز ہے جو صرف قبیلے کے لوگ اور مقدس ارواح ہی جان سکتی ہیں "۔
مون مشن سے واپس آنے کے بعد خلابازوں نے کافی تلاش کے بعد ایک ایسے آدمی کو ڈھونڈا جو قبائلی زبان سے واقف ہو اور اس سے اس خفیہ پیغام کا ترجمہ کرنے کو کہا۔جب انہوں نے یاد کیا ہوا پیغام دہرایا تو مترجم نے بے ساختہ قہقہے لگانا شروع کر دیے،جب اس کے قہقہے تھمے تو خلابازوں نے پوچھا کہ اس پیغام کا مطلب کیا ہے۔آدمی نے انہیں بتایا کہ جو پیغام انہوں نے یاد کیا ہے اس کا مطلب ہے کہ "ان لوگوں کی کسی بھی بات پر یقین مت کرنا یہ تمہاری زمینوں پہ قبضہ کرنے کے لیے آئے ہیں "۔
یوول نوح ہراری
کتاب: Sapiens
اقتباس و ترجمہ: مہران بشیر


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں