میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے غیر یقینی صورتحال کا سامنا

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے غیر یقینی صورتحال کا سامنا

جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کے باعث پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے منظور 6 ارب ڈالر میں سے 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، اگلی قسط کے لئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے ورچوئل مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے ٹیکنیکل لیول کے مذاکرات رواں ہفتے بھی جاری رہیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف سمیت ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے ورچوئل مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اب تک آئی ایم ایف سے منظور 6 ارب ڈالر میں سے 3 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے اور مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط 96 کروڑ ڈالر کی ملنی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں