منحرف ارکان پی ٹی آئی کارکنوں کے نشانے پر،گھروں کاگھیرائو
شیئر کریں
تحریک انصاف کے کارکنان نے مبینہ منحرف ہونے والے اراکین کے گھروں کے سامنے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا، تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے کارکنان نے مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی وجیہہ اکرم کے گھر کے باہر جوتے ،انڈے اور لوٹے اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جبکہ ان کے گھرکی دیواروں اور گاڑی پر بھی لوٹے رکھ دئیے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے صدر گلریز اقبال کی قیادت میں کارکنان نے مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بننے والی وجیہہ اکرم کے مبینہ طو رپر منحرف ہونے کے خلاف ان کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے ۔ کارکنان نے ہاتھوں میں لوٹے ،جوتے ، انڈے اور احتجاجی تحریروں والے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ کارکنان نے وجیہہ اکرم کی رہائشگاہ کی دیواروں پر اورگھر کے باہر کھڑی گاڑی پر بھی لوٹے رکھ دئیے اور بعد ازاں دھرنا بھی دیا گیا ۔ گلریز اقبال نے کہا کہ وجیہہ اکرم کے پاس تحریک انصاف کا مینڈیٹ ہے وہ پہلے استعفیٰ دیں اس کے بعد بیشک کانگریس پارٹی جوان کر لیں۔ انہوں نے کہا
کہ اس سے پہلے وجیہہ اکرم کے دادا پربھی تقسیم ہند کے وقت بھارت کے حق میں ووٹ دینے اور غداری کا الزام لگ چکا ہے ۔