میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 307تک پہنچ گئی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 307تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 307 تک جاپہنچی ۔پنجاب میں وائرس سے 33، بلوچستان میں 23، خیبرپختونخوا 19، گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد میں 8 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص کرونا سے متاثر ہے ۔ سندھ میں مزید 36افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 17 زائرین میں وائرس کی تصدیق کی گئی، کورونا کے 19مریض کراچی میں رپورٹ ہوئے ، سندھ بھر میں مریضوں کی تعداد 208تک پہنچ گئی۔صورتحال کے پیش نظر کمشنر کراچی نے وفاق سے ایکسپو سینٹر میں آئسولیشن سینٹر اور فیلڈ ہسپتال بنانے کی درخواست کر دی جس پر وفاقی حکومت نے رضا مندی کا اظہار کیا ہے ۔ ایس آئی یو ٹی میں بھی کورونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس فراہم کر دی گئی ہیں، آئسولیشن سینٹر بھی بنا دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں