کورونا وائرس،حکومت کا بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔این ڈی ایم اے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ٹیسٹ کٹس، وینٹی لیٹرز، تھرمل اسکینرزاور دیگر آلات درآمدکرنے کا آرڈر دے دیا گیا۔ان کے مطابق میڈیکل آلات چین سمیت تین بڑے ممالک سے درآمد کیے جائیں گے ، ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس، ایک ہزار سے زائد وینٹی لیٹرزاوراسکینرز منگوائے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سانس کی بیماری کیلئے بڑے پیمانے پر سی پیپ آلات بھی منگوائے جا رہے ہیں، دو روز میں چین سے 25 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تفتان، خیبر اور چمن بارڈر پر فوری طور پر معیاری قرنطینہ سینیٹرز کے قیام کا
فیصلہ بھی کرلیا گیا جبکہ رواں ہفتے کراچی، لاہوراوراسلام آبادائیرپورٹس پر بھی آئیسولیشن سینٹرزبنائے جائیں گے ۔