میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خدا پر ایمان رکھتے ہوئے اپنی اپنی احتیاط اور حفاظت کیجئے، مایا علی

خدا پر ایمان رکھتے ہوئے اپنی اپنی احتیاط اور حفاظت کیجئے، مایا علی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کے پیش نظراداکارہ مایا علی نے حکومت سے یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے خصوصی انتظام کی درخواست کی ہے۔پاکستان کی خوربرواداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی ماسک پہنے تصویرشیئرکراتے ہوئے بتایا کہ وہ 5 روز قبل امریکا سے واپس لوٹیں جہاں وہ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے لیے گئی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ واپسی پرجب وہ لاہور ایئرپورٹ پہنچیں تو بہت پریشان تھیں۔ ایئرپورٹ پر ان کی اسکریننگ ہوئی اورکورونا کا ٹیسٹ ہوا۔اداکارہ نے کہا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ کے لیے انہوں نے جو 2 دن انتظار کیا وہ بہت درد ناک تھا، جہاں وہ ذہنی دباؤ کا بھی شکارہوئیں اورنہ ہی انہیں اس دوران نیند آئی تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ 2 روزبعد آئی جو اللہ کے کرم سے منفی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ یہ بہت سخت وقت ہے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کے لیے، کورونا وائرس کی اب تک کوئی ویکسین تیارنہیں کی جاسکی ہے اسلیے ہم خود جتنا اپنا خیال رکھ سکیں ہمیں کرنا چاہیے۔اداکارہ نے کہا وہ ان تمام لوگوں کے لیے بھی خوفزدہ ہیں جویومیہ اجرت کماتے ہیں اوراب ان کے پاس معاش کا ذریعہ نہیں، اس تناظر میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خاندانوں کی خوارک کے لیے کچھ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں