میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کی وجہ اسلامو فوبیا ہے ،جسٹن ٹروڈو

نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کی وجہ اسلامو فوبیا ہے ،جسٹن ٹروڈو

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی مذمت کرتے ہوئے مسلم کمیونٹی سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ جبکہ کینیڈین پارلیمنٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے عالمی رہنمائوں سے نفرت انگیزی کے خلاف مل کر کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کی وجہ اسلامو فوبیا ہے ۔ نیوزی لینڈ میں جانی نقصان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ نفرت انگیزی سے لڑنے والوں کو حکمرانوں کی حمایت حاصل نہیں۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ہم آج سے نفرت کے خلاف قدم اٹھا سکتے ہیں، یہ بتانے کے لئے کہ بہت ہو چکا۔ آج کے بعد منافرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے والے بچ نہیں پائیں گے ۔ ہمارے دوست اور اتحادی ملک کو تاریخ کے بدترین دہشت گردی کے سانحہ کاشکار ہونا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کا محرک اسلامو فوبیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ میں مردوں، خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو عبادت کرتے ہوئے قتل کر دیا گیا اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد، بزدل اور مونسٹر نے کاروائی کی۔ان کا کہنا تھا کہ میں دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس لڑائی میں کینڈا کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان، عیسائی، یہودی، سیاہ فام اور سفید فام سمیت ہم سب کو اس نفرت کے خلاف ایک ٹیم کی طرح لڑنا چاہیئے اور ایک ٹیم کی حیثیت سے اس صورتحال کو نارمل نہیں لینا چاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں