سوشل میڈیا پر طنزومزاح کاطوفان، عمران خان کواب تو گھڑی نظر آ گئی ‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
شیئر کریں
صارفین نے مختلف دلچسپ میمز اور تبصروں کے ذریعے محمود اچکزئی کے بیان کو خوب موضوعِ بحث بنا لیا
کئی صارفین نے پرانی فلموں اور ڈراموں کے مناظر کو ایڈٹ کر کے گھڑی کے ڈائیلاگ شامل کر دئیے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کے اس بیان کے بعد کہ عمران خان کو اب گھڑی کی سوئیاں نظر آنے لگی ہیں، سوشل میڈیا پر طنزومزاح کا ایک نیا طوفان آ گیا ہے، صارفین نے مختلف دلچسپ میمز اور تبصروں کے ذریعے اس بیان کو خوب موضوعِ بحث بنا لیا، ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر صارفین کا کہنا ہے کہ “آخرکار وقت کا پتہ چل ہی گیا” جبکہ بعض نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ “اب تو گھڑی بھی نظر آ گئی ، بس وقت بدلنا باقی ہے”کئی صارفین نے پرانی فلموں اور ڈراموں کے مناظر کو ایڈٹ کر کے گھڑی کے ڈائیلاگ شامل کر دئیے جس سے میمز مزید وائرل ہو گئے۔سوشل میڈیا پر اب تو گھڑی بھی نظر آ گئی کے ٹاپ ٹرینڈ بننے کے بعد کچھ میمز میں بڑی بڑی دیواری گھڑیاں دکھا کر کیپشن دیا گیا “خان صاحب! یہ رہی سوئیاں” جبکہ دیگر صارفین نے سیاسی حالات کو وقت کی تبدیلی سے جوڑتے ہوئے دلچسپ تبصرے کئے، سوشل میڈیا پر جیسے ہیش ٹیگز بھی گردش کرتے رہے۔ڈیجیٹل صارفین کے مطابق پاکستانی سوشل میڈیا سیاسی بیانات کو مزاحیہ رنگ دینے میں ہمیشہ آگے رہتا ہے اور یہ تازہ معاملہ بھی اسی روایت کا حصہ ہے، جہاں سنجیدہ سیاست بھی چند لمحوں میں طنز و مزاح کا موضوع بن جاتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں سیاسی بیانات کے بعد میمز کلچر اب رائے عامہ کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے، جہاں عوام اپنے جذبات، حمایت یا تنقید کو ہلکے پھلکے انداز میں سامنے لاتے ہیں۔


