تھانہ عزیزآبادکی سرپرستی ،عمیر عرف ببلو کا گٹکا ماوا کارخانہ پھر آبادہوگیا
شیئر کریں
عمیر عرف ببلو، پارٹنر جنید نے تھانہ عزیزآباد کی سرپرستی میں ہفتے کی عوض کارخانہ آباد کر لیا
بھنگوریہ گوٹھ، محمدی کالونی، بھنگی پاڑا، گلشن شمیم اور بابا فش والی گلی میں گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت جاری
(رپورٹ؍ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل عزیزآباد’ رینجرز کارروائی کے باوجود عمیر عرف ببلو کا گٹکا ماوا کارخانہ پھر آباد، عمیر عرف ببلو، پارٹنر جنید نے تھانہ عزیزآباد کی سرپرستی میں لاکھوں روپے ہفتے کی عوض کارخانہ آباد کر لیا، بھنگوریہ گوٹھ، محمدی کالونی، بھنگی پاڑا، گلشن شمیم اور بابا فش والی گلی میں گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت جاری۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیزآباد کی حدود میں اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے بعد دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اور پارٹنر جنید کا گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت کا کام کھلے عام جاری ہے، کچھ دن قبل 61 ونگ رینجرز نے عمیر عرف ببلو کے کارخانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ، مشینیں اور وہاں کام کرنے والے تین سے چار افراد پکڑے پر رینجرز کی کارروائی کے باوجود دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو نے تھانہ عزیزآباد ایس ایچ او شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل کی سرپرستی میں لاکھوں روپے ہفتے کے عوض اپنا کارخانہ دوبارہ آباد کرلیا اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں گٹکا ماوا کی پڑیاں کارخانے میں بنوا کر بھنگوریہ گوٹھ، محمدی کالونی، بھنگی پاڑا، گلشن شمیم، بابا فش والی گلی، کے تمام کیبنوں پر سپلائی اور فروخت کھلے عام کروا رہا ہے، عمیر عرف ببلو کا تھانہ عزیزآباد کی حدود میں 8 سے زائد کیبن آباد ہوچکے ہیں اور مزید کیبن بڑھائے جانے کے بھی امکانات ہیں، علاقہ مکین عزیزآباد کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شاہد تاج اور اسکا خاص بیٹر کامل نے لاکھوں روپے ہفتہ کے عوض علاقہ عزیزآباد کو گٹکا ماوا ڈیلروں طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، آصف نیاپو، نعمان بندانی، سلمان لڈو اور جنید کے ہاتھوں فروخت کر دیا ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ عزیزآباد گٹکا ماوا کی منڈی بن گیا ہے جسکے استعمال سے نئی نسل تباہ ہو رہی ہے، علاقہ عزیزآباد مکین نے مزید کہا کہ سندھ رینجرز، ائی جی سندھ ایڈیشنل ائی جی کراچی ڈی ائی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی سینٹرل فلفور ایکشن لیتے ہوئے گٹکا ماوا ڈیلروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں اور ان تمام سماج دشمن عناصروں کی سرپرستی کرنے پر تھانہ عزیزآباد ایس ایچ او شاہد تاج اور اس کا خاص بیٹر کامل کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔


