میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت میں آ کر 26ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں گے ،عمر ایوب

حکومت میں آ کر 26ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں گے ،عمر ایوب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے ، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں
رولز آف لاء پاکستان میں نہیں ہے ، لوگ زمینیں بیچ کر ملک چھوڑ رہے ہیں، پشاور میںگفتگو

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت میں آ کر 26 ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں گے ۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور رہنماؤں پر بے شمار جعلی کیسز درج کئے گئے ہیں، حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے ، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے بھی عدلیہ سے بات کی ہے ، رولز آف لاء پاکستان میں نہیں ہے ، لوگ زمین فروخت کر کے ملک چھوڑ رہے ہیں، نوجوان لاکھوں روپے دے کر بیرون ملک جا رہے ہیں، پاکستان میں قوت خرید کم ہو رہی ہے ۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کل اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کے عمل کو روکا گیا، پاکستان میں تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئی ہیں، رمضان کے بعد ایک بھرپور مہم چلائیں گے ، 26 ویں آئینی ترمیم کو جب حکومت آئے گی تو ختم کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں