پرائیوٹائزیشن کمیشن ان ایکشن ، پی آئی اے کی نجکاری کے اقدامات کی منظوری
ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے اقدامات کی منظوری دے دی۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے کمپنی کی نجکاری سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا۔پی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق وفاق نے متحدہ عرب امارات کی ای وائی کنسلٹنگ کمپنی سے پی آئی اے کے تمام مالی معاملات کی جانچ پڑتال کی ہے۔ پی آئی اے کی تقسیم اور نجکاری کا اسکیم آف اریجمنٹ پلان چھ فروری دو ہزار چوبیس کو ہونے والے اجلاس میں منظور کیا گیا۔ پی آئی اے کے لیے ایک قانونی منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت کمپنی کو تقسیم کرکے فروخت کیا جائے گا۔ وفاق سے ہوائی ڈویژن اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو مقررہ قوانین و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔