میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ سینٹرل ، ڈاکواور راہزن پولیس کیلئے چیلنج بن گئے

ڈسٹرکٹ سینٹرل ، ڈاکواور راہزن پولیس کیلئے چیلنج بن گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

تھانہ شاہراہ نور جہاں اور تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں راہزنوں سے مقابلے جاری ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ شاہراہ نور جہاں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا علاقہ پولیس معمول کے گشت پر مامور تھی اسی دوران بمقام نزد سخی حسن برج شادمان ٹان پہنچے جہاں موٹر سائیکل پر سوار دو اشخاص شہری عبدالماجد سے لوٹ مار میں مصروف تھے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم عمران کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کا فراری ساتھی طاہر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی ٹی ٹی پسٹل شہریوں سے چھینے ہوئے تین عدد موبائل فونز اور موٹرسائیکل برامد ہوئی، دوسری جانب تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا نے بھی دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ضمیر اور ارشد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ملزمان صبا سینما نزد صبا چورنگی سیکٹر 6B میں شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے اسی دوران پولیس سے ٹاکرا ہو گیا ملزمان کے قبضے سے ایک عدد نائم ایم ایم پسٹل ائی فون نقد رقم برامد ہوئی زخمی ملزمان کو علاج معالجہ کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں