سوئی سدرن ، زونل انچارج گیس چور مافیا کے سرپرست نکلے
شیئر کریں
محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ عناصر کی لوٹ مار،تفصیل کے مطابق بن قاسم ٹاون میں محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ عناصر نے محکمہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا کر غیرقانونی کچی آبادیوں اور قبضہ مافیا کو غیرقانونی کمرشل لائن سے کلپ لگا کر گیس فراہم کرنا شروع کردیا ہے بن قاسم ٹاون کی حدود شاہ لطیف ٹاون میں لانڈھی ٹاون و بن قاسم ٹاون زونل انچارج علی نواز میمن نے محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا کر غیرقانونی طور پر 8 انچ کی کمرشل لائن سے غیرقانونی کلپ لگا کر قبضہ مافیا کو گیس کے کنکشن دے دئیے روزنامہ جرات کو دستیاب معلومات کے مطابق نیشنل ہائی وے کے مقام لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر و بھینس کالونی موڑ کے درمیان میں غیرقانونی طور پر 8 انچ کی کمرشل وانڈسٹریل گیس لائن کو کلپ لگایا گیا ہے جبکہ نیشنل ہائی کے مقام الحنیف ہوٹل ایم ڈی اے فلیٹ کے قریب دوسرا غیرقانونی کمرشل وانڈسٹریل ایریاء کی گیس لائن سے کلپ لگایا گیا ہے جبکہ تیسرا غیرقانونی کلپ نیشنل ہائی وے کے مقام درمحمد گوٹھ کے مقام پر کمرشل وانڈسٹریل ایریاء کی گیس لائن سے کلپ لگایا گیا ہے جبکہ چوتھا غیرقانونی کلپ نیشنل ہائی وے کے مقام رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے سامنے بروہی چوک پرکمرشل اور انڈسٹریل ایریاء کی 8 انچ کی گیس لائن سے کلپ لگایا گیا ہے "جرات” سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ غیرقانونی کنکشن فراہم کرنے کے لیے زونل انچارج علی نواز میمن پہلے آبادی کے گھروں کی تعداد مقامی رسہ گیروں سے حاصل کرتا ہے اسکے بعد اگر آبادی میں گھروں کی تعداد کم ہو تو فی گھر تیس ہزار روپے اور اگر آبادی میں گھروں کی تعداد مناسب ہو تو فی گھر بیس ہزار روپے مقامی رسہ گیروں سے وصول کرنے کا ٹاسک دیتا ہے جب پیپمنٹ 60 لاکھروپے تک پہنچ جائے تو زونل انچارج علی نواز میمن گیس کا کنکشن کمرشل وانڈسٹریل ایریاء کی 8 انچ کی گیس لائن سے کلپ لگانے کی اجازت دیتا ہے جسکے بعد علی نواز میمن غیرقانونی کنکشن کو سپورٹ و سہولت فراہم کرنے کے لیے مقامی رسہ گیروں کے ذریعے سے عدالت میں از خود سول سوٹ فائل کروادیتا ہے "جرات”کو دستیاب معلومات کے مطابق نیشنل ہائی وے کے مقام لانڈھی ملیر جیل سے نیشنل ہائی وے کے مقام رزاق آباد ٹریننگ سینٹر بروہی چوک تک چار غیرقانونی طریقے سے کمرشل وانڈسٹریل ایریاء کی گیس لائن سے کلپ لگانے کی مد میں دو کروڑ چالیس لاکھ روپے بطور رشوت وصول کرچکا ہے جبکہ ہر مہینے فی غیرقانونی گیس کنکشن کی مد میں لاکھوں روپے وصولی اسکے علاوہ ہے اس حوالے سے ڈی جی سوئی سدرن گیس کمپنی کے پی آر او صفدر سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ مذکورہ معاملے کی تحقیق کے بعد کرپٹ عناصر کی خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور غیرقانونی کمرشل وانڈسٹریل ایریائکی 8 انچ کی گیس لائن سے کلپ ختم کروائے جائیں گے۔