عمران خان کا پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۹ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دے دی۔درخواست موقف دیا گیا کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی پر سکیورٹی کلیئرنس کرائی جائے، ایڈمنسٹریٹو جج کی طرف سے سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد عمران خان ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔