کوئٹہ سے گرفتار خاتون خودکش بمبار سے متعلق اہم انکشافات
شیئر کریں
سیٹلائٹ ٹاؤن لیڈیز پارک سے گرفتار خودکش حملہ آور خاتون سے متعلق ہوش رْبا انکشافات سامنے آگئے، ملزمہ کا شوہر اور سسر بھی بلوچ عسکریت پسندوں میں شامل ہیں۔خودکش حملہ آور خاتون ماہل بلوچ کے شوہر بیباگار بلوچ عرف ندیم کا تعلق بھی بی ایل ایف (بلوچ لبریشن فرنٹ) کے عسکری ونگ سے جبکہ سسر ماسٹر محمد حسین کا تعلق بی این ایم کی مرکزی کمیٹی سے ہے۔ بیباگاربلوچ اور اس کا بھا?ی بی ایل ایف کمانڈر وں کے قریب ترین ساتھیوں میں شامل ہیں۔ان کمانڈروں میں واحد بخش قمبر بی ایل ایف کا بانی ڈاکٹر اللہ نذر، دلیپ شکاری اور بی این ایم کا چ?یرمین غلام نبی ہیبتان شامل ہیں۔ سال 2016ء میں بیباگار اور اس کا بھائی نوکب آپس میں پیسے اور ہتھیاروں کے تنازع پر لڑائی کے نتیجے میں مارے گئے۔ملزمہ ماہل کی بہن کی شادی بھی ڈاکٹر اللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوئی جو بلوچ حقوق کی تنظیم کا چئیرمین ہے۔ ماہل کو استعمال کر کے زور دیا گیا کہ وہ بی ایل ایف کے عسکری ونگ کو سپورٹ کرے۔