میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائیکورٹ کاایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو فوری ہٹانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کاایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو فوری ہٹانے کا حکم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے اسداللہ خان کو منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے حکم واٹربورڈ کے سینئر افسر اسلم اعوان کی درخواست پر جاری کیا ہے۔ عدالت نے ایم ڈی واٹربورڈ کیلئے چیف سیکرٹری کا 11 جنوری کو جاری نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دیا ہے۔او پی ایس کی بنیاد پر ایم ڈی کی تعیناتی میں عدالتی احکامات کو نظرانداز کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ وزیراعلی اورچیف سیکرٹری کی جانب سے ایساکیاجانابدقسمتی ہے اسداللہ کو فوری ہٹا کر ایم ڈی کے عہدے کیلئے اشتہار جاری کیا جائے۔عدالت نے ہدایت کی کہ مقابلے کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے تقرری 2 ہفتے میں کی جائے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایم ڈی واٹربورڈ کی گریڈ 20 کی آسامی پر جونیئر افسر کو نہیں لگایا جاسکتا اسداللہ کو نوازنے کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ کی آسامی کو نان کیڈر کیا گیا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں