میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہائی کورٹ حملہ ،اسلام آباد کے وکلاء نے مصالحت کی کوششیں تیز کر دیں

ہائی کورٹ حملہ ،اسلام آباد کے وکلاء نے مصالحت کی کوششیں تیز کر دیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں اسلام آباد کے وکلاء نے مصالحت کی کوششیں تیز کر دیں ،اسلام آباد بار نے ہائیکورٹ حملے کے معاملے پر 20رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی میں سینئر، پروفیشنل اور سنجیدہ وکلاء شامل ہیں ،جوائنٹ سیکرٹری محمد سعد راجہ کی طرف سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ بار نوٹس کے مطابق موجودحالات کے پیش نظر مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، کمیٹی میں سید اصغر حسین شاہ سبزواری، سید نیئر حسین بخاری، سید ظفر علی شاہ، چوہدری محمد اشرف گجر ، سجاد افضل چیمہ، سابق ممبر بار کونسل قاضی رفیع الدین بابر ، سیدمجتبی حیدر شیرازی، راجہ محمد شفقت عباسی، میاں عبدالرزاق اور دیگر کمیٹی میں شامل ہیں ۔ اسلام آباد کچہری میں وکلاء چیمبرزگرائے جانے اور ہائیکورٹ چیف جسٹس بلاک پر وکلاء حملہ اور ہوئے تھے ،ہائیکورٹ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں وکلاء ہڑتال پر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں