مشاہداللہ کا مشاہدہ ، سیاسی تجزیہ مثالی آواز سو فیصد درست ثابت ہوتارہاہے 'حافظ حسین احمد
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئیر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ مرحوم و مغفور مشاہداللہ کا مشاہدہ اور سیاسی تجزیہ مثالی آواز سو فیصد درست ثابت ہوتارہاہے انکی اچانک رحلت سے ملک ایک سنجیدہ اور مخلص محب وطن سے محروم ہواـ وہ پریس کلب عبدالحکیم میں میڈیا سے گفتگو کررکھے تھے ـ انہوں نے کہا کہ مشاہداللہ کا اچانک ایوان بالا سے عالم بالا کی جانب کوچ ایک قومی سانحہ ہے انکی اپنی سیاسی زندگی میں پارٹی سے وفاداری اور والہانہ وابستگی نہ صرف قابل تحسین بلکہ قابل تقلید بھی ہے، حق تعالی انکی کامل مغفرت فرمائے ـاور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ـ