میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جہانگیر ترین کی سیاست میں انٹری، سینیٹ انتخاب سے پہلے دوبارہ متحرک

جہانگیر ترین کی سیاست میں انٹری، سینیٹ انتخاب سے پہلے دوبارہ متحرک

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سینیٹ الیکشن سے قبل ایک بار پھر متحرک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ذاتی جہاز پر اڑان بھری اور اہم دورے پر فیصل آباد پہنچے۔فیصل آباد میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ان کا استقبال کیا۔ جہانگیر ترین ایم این اے نواب شیر وسیر کے گھر بھی گئے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے راجہ ریاض سے درخواست کی کہ عبدالحفیظ شیخ میرے دوست ہیں، سینیٹ الیکشن میں ان کو سپورٹ کرنا ہے۔فیصل آباد سے حکومتی ایم این اے خرم شہزاد سے بھی جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم شہزاد کی بیٹی کی شادی جو 25 فروری کو طے ہے پر انھیں پیشگی مبارکباد دی۔ جہانگیر ترین کا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سے سینیٹ الیکشن میں مدد اور تعاون مانگ لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کا جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے، حفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سے سینیٹ الیکشن سے متعلق مدد اور تعاون مانگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے عبد الحفیظ شیخ کو مدد کی یقین دہانی کروادی۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آپ دوست ہیں مکمل تعاون کروں گا۔جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ سے مکالمے میں کہا کہ آپ ہماری پارٹی کے امید وار ہیں لازمی سپورٹ کریں گے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ سے کہا کہ جلد اسلام آباد آکر آپ سے ملاقات بھی ہوگی۔حفیظ شیخ اور یوسف رضاگیلانی کے درمیان اسلام آباد کی جنرل نشست پر مقابلہ متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں