میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں ضمنی الیکشن کا زور ، چار حلقوں میں پولنگ کل ہو گی

ملک میں ضمنی الیکشن کا زور ، چار حلقوں میں پولنگ کل ہو گی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملک میں ضمنی الیکشن کا زور برپا ہے۔ چار حلقوں میں پولنگ کل ہو گی۔ این اے پچھہتر ڈسکہ ، پی پی اکیاون وزیرآباد ، پی کے تریسٹھ نوشہرہ اور این اے پینتالیس کرم میں ووٹنگ کے انتظامات مکمل کر لییگئے۔وزیر دفاع پرویز خٹک کے آبائی ضلع نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 میں انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے سابق وزیر میاں جمشید الدین کاکا خیل کی رحلت کے باعث خالی ہوگئی تھی جس پر اب پی ٹی آئی سے ان کا بیٹا عمر کاکا خیل میدان میں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے اس نشست پر اختیار ولی زور آزمائی کر رہے ہیں جو پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) کا بھی مشترکہ امیدوار ہے تاہم پی ڈی ایم میں شامل جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حلقے سے میاں وجاہت ب کو مقابلے لئے اتار دیا ہے۔ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کرم ون سے یوں تو 27 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس نشست پر پی ٹی آئی ملک فخر زمان کو ٹکٹ دیا ہے جب کہ بابائے کرم سید جمال آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں جن کو جاں بحق ہونے والے جے یو آئی (ف) کے سابق ایم این اے منیر اورکزئی کے خاندان کی حمایت حاصل ہے تاہم جے یو آئی (ف) کا امیدوار ملک جمیل چمکنی بھی انتخاب جیتنے کے لئے پنجہ آزمائی کر رہے ہیں۔ حلقے میں سیکورٹی کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔نوشہرہ میں 35 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 39 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ این اے 45 کرم میں 30 پولنگ سٹیشنز حساس اور 12 انتہائی حساس ہیں جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ دونوں حلقوں میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور 5 بجے اختتام پذیر ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں