میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، اربوں کی سرکاری زمین واگزار

سندھ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، اربوں کی سرکاری زمین واگزار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

اینٹی انکروچمنٹ فورس نے سندھ میں انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اربوں کی ہزاروں ایکٹر سرکاری زمینیں واگزار کرالی، ترجمان کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ فورس بورڈ آف ریونیو نے سندھ میں انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے کی سرکاری زمینیں واگزار کرالی ہے، ترجمان اینٹی انکروچمنٹ فورس کے مطابق سپریم کورٹ اور وزیر اعلی سندھ کے احکامات پر آپریشن جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ مخصوص شہر یا شخص کے خلاف آپریشن کا تاثر دینا غلط ہے، صوبہ سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں آپریشن کیا جارہا ہے، آبپاشی، جنگلات اور دیگر سرکاری زمینوں پر لینڈ مافیا قابض تھی۔اینٹی انکروچمنٹ فورس نے بتایاکہ ہزاروں دکانیں، مکانات، چار دیواریاں، ہوٹل اور دیگر تجاوزات مسمار کیں جبکہ شہید بے نظیر آباد، خیرپور، نوشہرو فیروز، حیدرآباد اور سکھر میں آپریشن جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور، کندھ کوٹ، ٹھٹہ، شکار پور، مٹیاری، جامشورو، جیکب آباد، میرپور خاص، سجاول اور دادو میں بھی آپریشن جاری ہے۔ترجمان اینٹی انکروچمنٹ فورس نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد آپریشن میں تیزی آئی، اب تک ہزاروں ایکڑ زمین واگزار کروائی جاچکی ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں