میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں ہندوتوا سوچ غالب آچکی ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت میں ہندوتوا سوچ غالب آچکی ہے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہبھارت میں ہندوتوا سوچ غالب آچکی ہے پڑوسی ملک ایک طرف جمہوری دعوے کرتاہے،دوسری طرف سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین مارے مارے پھررہے ہیں، مارچ میں اسلام آباد میں پاکستان اور مصر کے مابین اعلیٰ سطحی سیاسی کمیشن مشاورتی اجلاس ہوگا ،اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہمارے جوائنٹ چیف آف سٹاف مصر جائیں گے اور ہمارے دفاعی تعلقات کو آگے بڑھائیں گے،مصر کے وزیر خارجہ انشاء اللہ ماہ رمضان کے بعد پاکستان تشریف لائیں گے اور میرے ہمراہ مشترکہ وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے،معاشی سفارت کاری کے حوالے سے پاکستان اور مصر کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے مصر کی معروف کمپنی السویدی گروپ کا ایک بڑا وفد بہت جلد پاکستان آئے گا ،بھارت ایک طرف جمہوری دعوے کرتاہے،دوسری طرف سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین مارے مارے پھررہے ہیں۔مصر اور علاقائی صورتحال پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کے وزیر خارجہ کا دورہ مصر 9 سال کے بعد ہو رہا ہے ،مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ گذشتہ دس برس سے پاکستان اور مصر کے تعلقات جو تعطل کا شکار تھے وہ ازسر نو بحال ہو چکے ہیں،میری گزشتہ روز مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کیساتھ بہت اچھی نشست ہوئی، انہوں نے پاکستان کیلئے گرانقدر جذبات کا اظہار کیا انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو سراہا،مصری صدر نے مسلم امہ کے حوالے سے اپنے وژن کا اظہار کیا اور میں نے علاقائی اور خطے کی صورتحال ان کے سامنے رکھی۔ انہوںنے کہاکہ میری مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے،اس ملاقات میں ہم نے مشاورت کے ساتھ آئندہ کیلئے ایک جامع روڈ میپ‘‘ترتیب دیا ہے،اس دورہ کے بعد مارچ میں انشاء اللہ اسلام آباد میں پاکستان اور مصر کے مابین اعلیٰ سطحی سیاسی کمیشن مشاورتی اجلاس ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں