میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیماڑی میں ہلاکتوں کی وجہ سویا بین ڈسٹ الرجی قرار

کیماڑی میں ہلاکتوں کی وجہ سویا بین ڈسٹ الرجی قرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج کے بعد ہونے والی 14ہلاکتوں کی وجہ سویا بین ڈسٹ الرجی کو قرار دیدیا گیا۔ دو روز قبل شہر قائد میں پر اسرار گیس کے باعث چھ ہلاکتیں ہوئیں تھیں، یہ تعداد دو روز کے دوران 14ہو گئی ہیں۔ جامعہ کراچی کی فرانزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین نے ایک رپورٹ تیار کی ہے ۔جامعہ کراچی کی فرانزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین کی رپورٹ میں ہلاکتوں کی وجہ سویا بین ڈسٹ الرجی قرار دی گئی ہے جبکہ رپورٹ کی تیاری کے دوران جاں بحق اور متاثرہ افراد کے خون اور پیشاب کے نمونوں کے ٹیسٹ بھی لیے گئے ۔انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز کے ماہرین نے ٹیسٹ کئے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی پورٹ پر لنگر انداز جہاز پر موجود سویا بین کی ڈسٹ الرجی نے لوگوں کو متاثر کیا، ابتدائی رپورٹ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو بھجوادی گئی۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کراچی نے رپورٹ تیار کر کے کمشنر کراچی کو ارسال کردی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں