زہریلی گیس کی تحقیقات ،کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی قائم
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ زہریلی گیس کی تحقیقات کے لیے کمشنر کراچی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیماڑی اور اطراف کے علاقے زہریلی گیس سے متاثر ہوئے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ ہسپتالوں میں زہریلی گیس سے متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے ، جبکہ تحقیقاتی کمیٹی بھی بنا دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک کمیٹی کی فائنڈنگ نہ آجائیں حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ ان علاقوں سے لوگوں کو نکالا جائے ۔