
پاکستان نے بھارت میں تعینات ہائی کمشنر کو وطن واپس بلا لیا
ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ فروری ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنرسہیل محمود کو وطن واپس بلا لیا،
بھارت کے منفی رویہ اور پلوامہ حملہ کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔پیر کو ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکے ذریعے پاکستانی ہائی کمشنرکی وطن واپسی کا بتایا ۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایاکہ پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنرسہیل محمود کومشاورت کیلئے طلب کرلیا ہے ۔ یاد رہے کہ پلواما حملے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پربے بنیاد الزمات عائد کرنے شروع کردیے۔
گزشتہ روز دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیرمیں خود کش حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بھارتی الزام کومسترد کرتے ہوئے کہاتھا کہ بھارت کی جانب سے بغیرتحقیق کے واقعہ کوپاکستان سے جوڑناقابل مذمت ہے۔