ڈاکٹر طاہر القادری کی67 سالگرہ آج منائی جائے گی
منتظم
پیر, ۱۹ فروری ۲۰۱۸
شیئر کریں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی67 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک آج(پیر) دنیا بھر میں قائد ڈے منائے گی۔ اس سلسلے میں پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر،گلگت بلتستان،قبائلی علاقہ جات سمیت دنیا کے پانچوں بر اعظموں کے115 سے زائد ممالک میں سیمینارز،جلسے،کیک کٹنگ و دعائیہ دیگر تقریبات ہونگی، جس میں قرآن خوانی، صدقات سمیت قومی سیاسی، سماجی قائدین ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قومی سیاسی،سماجی،تعلیمی،قانونی ،عالمی امن ،بھائی چارے ،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے ،دین اسلام کی ترویج و اشاعت و دیگر خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔