ایم 6 موٹر وے کرپشن ،پی پی رہنما مخدوم جمیل الزماں نیب تحقیقات میں شامل تفتیش
شیئر کریں
( رپورٹ/ شاہنواز خاصخیلی) ایم6 موٹر وے میگا کرپشن کیس میں نیب نے سابق ایم این اے مخدوم جمیل الزمان کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کے تحقیقاتی افسر نے دوران سماعت احتساب عدالت کو آگاہی دی کہ مخدوم جمیل الزمان کو نوٹس جاری کیا گیا تھا ، جس پر مخدوم جمیل الزمان نے بیان ریکارڈ کروایا ہے ، جو کہ3 فروری کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد جمیل الزمان کو تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے ، نیب نے مٹیاری اور نوشہروفیروز اضلاع میں کی جانی والی کرپشن کا ایک ریفرنس بنا کر عدالت میں جمع کروا دیا ہے ، ریفرنس میں سابق ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کو روپوش قرار دیا گیا جبکہ42 افراد نامزد ہیں ، عدالت نے سماعت فروری تک ملتوی کردی ہے ، ایم6 موٹر وے میگا کرپشن اسکینڈل میں زمین خریداری کی مد میں مٹیاری اور نوشہروفیروز اضلاع میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ، جس کی تحقیقات نیب کر رہی ہے ، واضح رہے کہ مخدوم جمیل الزمان سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کے بیٹے اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا سمیت مٹیاریمیں قومی اسمبلی کے حلقے سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں۔