شاہ لطیف ٹاؤن ایس ایچ او کی ڈکیتوں کو چھوٹ ، شہری غیر محفوظ
شیئر کریں
( رپورٹ/ حافظ محمد قیصر) ڈسٹرکٹ ملیر تھانہ شاہ لطیف ٹاون کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں ۔ تفصیلا کے مطابق ڈسٹرکٹ تھانہ شاہ لطیف ٹاون میں ایس ایچ او وکیل جٹ کو چارج ملنے کے بعد ہی علاقے میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے ، شہری محمد آصف سے تھانہ شاہ لطیف ٹاون کی حدود راجپوت شادی ہال کے قریب سے ڈکیتوں نے موبائل فون، پاسپورٹ اور نقد رقم 3500 روپے چھین کرفرار ہوگئے جبکہ محمد بلال عثمانی سے ڈکیت سیکٹر 22 اے منگل بازار کے قریب سے 2 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے ، نزہت خان زوجہ آصف سے ایم ڈی اے فلیٹ نزد حکمت ہوٹل کے قریب سے ڈکیت موبائل فون اور دس ہزار روپے نقد رقم چھین کرفرار ہوگئے ، محمد اکبر سے لاشای گوٹھ کے قریب سے ڈکیت موبائل فون اور نقد رقم 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ، سید ساجد حسین شاہ کے گھر واقع راجپر چوک سے چور تین تولہ سونا ،دو لاکھ پندرہ ہزار روپے ، کیش اور ایک عدد لیپ ٹاپ چوری کرکے فرار ہوگئے ، محمد رمضان سے رزاق آباد نزد ٹیوٹا شوروم سے ڈکیت موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوگئے ، محمد یاسر سے عمر باغ ندی کے بند کے پاس سے ڈکیت موبائل فون،5 سو روپے اور موٹر سائیکل چھین کرفرار ہوگئے ، ندیم حسن سے ڈکیت قائدآباد سے موبائل فون اور نقد رقم 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہوئے ، فیاض حسین سے درمحمد گوٹھ سے ڈکیت موٹرسائیکل ،20 ہزار نقدی چھین کرفرار ہوگئے اور نذر حسین کے گھر واقع سیکٹر21 سی سے چور دیڑھ تولہ سونا ،35 ہزار روپے نقد رقم اور موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے ، ابرار احمد سے ریور ویلی سے ڈکیت موبائل فون ، پرس اور نقدی6 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، شہری محمد سبحان کو قائد آباد پل سے ڈکیتوں نے قیمتی موبائل فون ، لیپ ٹاپ اورنقدی5 ہزار روپے سے محروم کردیا ، تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ایس ایچ او وکیل جٹ کی تعیناتی کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کرائم ، چوری وڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں ، جرات کو دستیاب معلومات کے مطابق ایس ایچ او وکیل جٹ نے شاہ لطیف ٹاون کا چارج سنبھالتے ہی ملیر ندی سے ریتی وبجری چوری کرنے والے نامی گرامی جرائم پیشہ مرتضی بلو اور عطا بلوچ کو موکل جاری کردی تھی ، دو دن ریتی بجری کی چوری کا کام مسلسل جاری رہا ، جس کے بعد رات کو 12 بجے رینجرز نے ریڈ کرکے ریتی بجری چوری کا کام رکوا دیا ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایس ایچ او وکیل جٹ ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی کے بااعتماد افسر شمار کیے جاتے ہیں ڈسٹرکٹ ملیر میں اچھی شہرت کے حامل و اپنے فرائض کو ایمانداری کے ساتھ سرانجام دینے والے ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے ۔