میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابر، رضوان کی جوڑی توڑ کر کیا فائدہ ہوا؟ رمیز راجا کی ٹیم مینجمنٹ پر تنقید

بابر، رضوان کی جوڑی توڑ کر کیا فائدہ ہوا؟ رمیز راجا کی ٹیم مینجمنٹ پر تنقید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں بابراعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی توڑنے پر ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے پر تنقید کے نشتر چلادیئے ۔ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ بابراعظم اور رضوان کی جوڑی کو توڑنے کیلئے اسٹرئیک ریٹ کا بہانہ بنایا گیا، جب آپ نئے کھلاڑیوں کو لاتے ہیں تو وہ لیگ میں پرفارم کرکے آتے ہیں جبکہ انٹر نیشنل میچ کا پریشر بلکل مختلف ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر دباؤ ہوتا ہے کہ پوری دنیا کی توجہ انکی طرف ہے ، آپ نے اس جوڑی کو توڑ دیا، جس سے پوری دنیا گھبراتی تھی۔رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ آپ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے پہلے انہیں آزمائیں، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ دونوں کی جوڑی توڑنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوا؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں