میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ایران تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کریں،مولانا فضل الرحمان

پاکستان ایران تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کریں،مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط، گہرے اور تاریخی ہیں۔ دونوں ممالک باہمی تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کریں۔اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایران کو شکایت یا غلط فہمی تھی تو کارروائی کی بجائے پاکستان سے بات کرنا چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا تعلقات ایسے نہیں کہ ایران پاکستان کو اعتماد میں لیے بغیر ایسی غیرمعمولی کاروائی کرے ۔ پاکستان کی جوابی کاروائی ہر چند کہ ایک طرح کا احتجاج نوٹ کرانا تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا دونوں ممالک سفارتی ذرائع اور گفتگو سے باہمی تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کریں۔ پاکستان، ایران تلخی بڑھنے سے روکنے کیلئے پرامن اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال کو باہمی اعتماد سے کنٹرول نہ کیا گیا تو دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کارروائی سے ایک دن قبل بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شبہات بڑھ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں