میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ، 5 ارب سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ، 5 ارب سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے، ملزم پر بطور ایجنٹ عوام سے 15 کروڑ ہتھیانے کا الزام ہے۔ جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم عبدالناصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، اسکے اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں ملی۔ یہ مرکزی ملزمان کا ملازم تھا، ان کے جرم کی سزا اسے نہیں دی جا سکتی۔ جن ملزمان کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے آئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔ نیب کے مطابق ملزم عبد الناصر پر قاری شفیق کے ایجنٹ کی حیثیت سے 15 کروڑ روپے عوام سے وصول کرنے کا الزام ہے۔ ملزم 6 سال سے مفرور تھا، عوام کی دولت لوٹنے میں سہولت کاری کی۔ عدالت نے درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم عبد الناصر کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 15 کروڑ روپے مالیت کی دستاویزات بھی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں