میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی پر اربوں روپے بیرون ملک بھجوانے کا الزام

ذیشان ذکی پر اربوں روپے بیرون ملک بھجوانے کا الزام

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈر اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈیولپرز کے مالک ذیشان ذکی کا اپنی سوتیلی والدہ ، بھائیوں احسن سلیم ذکی اور محسن سلیم ذکی سے فراڈ کا انکشاف،احسن ذکی نے اپنے والد سلیم ذکی کی شدید علالت کے دوران ذیشان ذکی کی جانب سے کئی اہم دستاویزات پروالد کے انگوٹھے لگوانے کا دعویٰ کردیا، اربوں روپے حوالہ کے ذریعے بیرون ملک بجھوانے کا الزام ۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ گروپ آف کمپنیز کے بانی سلیم کے بیٹو ں محسن سلیم اور احسن سلیم نے اپنے سوتیلی بھائی ذیشان ذکی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا ہے، سندھ ہائی کورٹ میںدائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مشہور بلڈراور صائمہ گروپ آف کمپنیز کے بانی سلیم ذکی نے نسیمہ خاتوں سے24 اگست 1997 کو شادی کی، سلیم ذکی اور نسیمہ خاتوں کے گھر 5 نومبر 1999 کو دو بیٹوں کی پیدا ئش ہوئیں، معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی کا انتقال6 نومبر 2018کو ہوا۔ سلیم ذکی کے بیٹے احسن ذکی نے درخواست میں دعویٰ کیا کہ والد کی وفات سے ایک دن پہلے ان کے انگوٹھے پر سیاہی لگی ہوئی تھی ، صائمہ بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز کے موجود ہ مالک ذیشان ذکی نے اپنے والد سلیم ذکی کی وفات سے ایک دن پہلے کئی دستاویزات پر انگوٹھے کے نشان لگوائے جب وہ شدید علیل اور بیہوش تھے،نسیمہ خاتون، احسن ذکی اور محسن ذکی کو بالکل بھی علم نہیں کہ وہ کون سی دستاویزات تھیں جن پر ذیشان ذکی نے اپنے والد سلیم ذکی کا انگوٹھا لگوایا، اس لیے معززعدالت ذیشان ذکی کی جانب سے خفیہ طور پر رکھی گئی دستاویزات پیش کرنے کا حکم جاری کرے اور ان تمام دستاویزات کو منسوخ کرے۔ نسیمہ خاتون، احسن ذکی اور محسن ذکی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ذیشان ذکی نے اپنے والد سلیم ذکی کے شروع کئے گئے تمام منصوبوں کی پارٹنرشپ ڈیڈ غیر قانونی طور پر تبدیل کی اور سلیم ذکی کی وفات کے دن 6نومبر 2018 کو صائمہ مال اینڈ ریزیڈنسی کے ہیڈ آفس اور سلیم ذکی کے اکائونٹ سے تمام رقوم بھی نکال لی، اس کے علاوہ ذیشان ذکی نے اپنے والد کے اربوں روپے برطانیہ، کینیڈا اور ترکی میں حوالے کے ذریعے منتقل کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں