میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ایک دن میں پونے تین ہزارافرادکورونامتاثر

کراچی میں ایک دن میں پونے تین ہزارافرادکورونامتاثر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں اگلے دو سے تین ہفتے کورونا صورت حال کے حوالے سے بہت زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں،کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 7 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 754 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔یوں کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 38 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں بھی کورونا وائرس کی شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں 16 سال سے کم عمر کے بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا شروع ہو گئے۔پی ایم اے کے مطابق کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد تک جاپہنچی ہے، یہ تعداد صرف رجسٹرڈ کورونا کیسز کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ غیر رجسٹرڈ کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔پی ایم اے نے کہاکہ خدشہ ہے کہ اومی کرون اپنی ہیئت تبدیل کرسکتا ہے، زیادہ مہلک اور شدید ہوسکتا ہے،حکومت فوری طور پر سیاسی جلسوں، دھرنوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کرے۔پی
سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈومیسٹک ہوائی سفر کے دوران کھانے اور ناشتے پر پابندی لگادی گئی ادھرسندھ حکومت نے کورونا کے تیز پھیلائو کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ اور اندرون ملک پروازوں میں کھانے اور ناشتے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈومیسٹک ہوائی سفر کے دوران کھانے اور ناشتے پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملدرآمد کی ہدایات دی گئیں ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامے میںکہا ہے کہ خلاف ورزی پر188 کے تحت کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں