میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہوگا، آصف زرداری

نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہوگا، آصف زرداری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری نے عمرکوٹ ضمنی انتخاب جیتنے پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیابی کی تاریخ رقم کریگی ، نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہوگا۔اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پی ایس 52 کے عوام کا بے حد مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امیر علی شاہ کی جیت عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے ۔آصف زرداری نے ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ صحت اجازت دیتی تو جیالوں کے جشن میں خود بھی شریک ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیابی کی تاریخ رقم کریگی ، نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہوگا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں