میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو کا احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

بلاول بھٹو کا احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا رکن نہیں ہوں اس لیے پی ڈی ایم اجلاس میں نہیں گیا، (آج)الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں بھی شریک نہیں ہوں گا۔چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ(آج) منگل کو ہم عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت کا جشن منائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 2018میں الیکشن کمیشن کا متنازع کردار سب کے سامنے ہے ، ہر ادارے کو غیرجانبدار اور غیرسیاسی ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کرنے والوں میں بھارتی اور اسرائیلی شہری بھی ہیں، بانی رکن پی ٹی آئی نے فنڈنگ کے ثبوت دیے ہیں۔چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ ختم ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں سکھر کے عوام ساتھ دیں گے ، وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام پر مسلط کی گئی حکومت عوام دشمن حکومت ہے ، ظالم حکومت نے عوام کو گیس سے محروم رکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں