میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مفتی قوی اور حریم شاہ کی مزید ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں

مفتی قوی اور حریم شاہ کی مزید ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ گزشتہ روز سے ہی معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کے ہمراہ بنائی گئیں ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔حریم شاہ نے مفتی قوی کے ہمراہ کسی کمرے میں ہی کیٹ واک کرتے ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے ۔ یہی نہیں بلکہ ایک اور ویڈیو میں مفتی قوی اور حریم شاہ کو کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئیں ویڈیوز میں کمنٹس کا سیکشن بھی بند کررکھا ہے تاہم خود بھی اداکارہ نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔اس سے قبل حریم شاہ نے ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی تھی، حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں حریم شاہ، مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتے ہوئے نظر آرہی تھیں، جس کے بعد وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں ۔انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا گیا اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔دوسری طرف مفتی قوی کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کے لیے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایا گیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا، کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں