میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے 26ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھالیا۔

جمعہ کوپاکستان کے 26ویں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف کھوسہ سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ، نیوی و فضائیہ کے سربراہان، وفاقی وزرائ، مشیروں اور اہم عہدوں پر تعینات دیگر شخصیات نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس میاں ثاقب نثار 65 برس کے ہونے پر چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 11 ماہ کے لیے اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں اور اسی سال دسمبر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے گزشتہ روز عدالتی اصلاحات اور زیر التواء مقدمات نمٹانے کے عزم اور چارٹر آف گورننس بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

انہوںنے کہا تھا کہ اس میں صدر مملکت، عدالت، انتظامیہ اور پارلیمنٹ کے سربراہان اور فوج شامل ہو تاکہ کوئی ادارہ کسی دوسرے ادارے کی حدود میں مداخلت نہ کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں