میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا شہباز شریف D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے میکرو اکنامکس استحکام کا اثر جلد حقیقی معیشت میں بھی نظر آئے گا،وزیرخزانہ کے الیکٹرک کے پی حکومت سے 300 میگاواٹ سستی بجلی خریدنے کی خواہش مند مراد علی شاہ کاکیڈٹ کالج پٹارو کیلیے سولر سسٹم ،ملازمین کیلیے 2 ماہ کی تنخواہ کا اعلان بات چیت کو تیار ہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کاحل نکلے گا،تحریک انصاف غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکنٹس منجمد کیے جائیں گے ، ترمیمی بل اسمبلی میں پیش ملک کو لوٹ کر کھانے والے ارکان اسمبلی تنخواہیں چھوڑنے پر بھی تیار نہیں،حافظ نعیم کراچی حیدرآباد موٹروے تعمیر:پرائیویٹ افراد کو معاوضہ نہ دینے پر سندھ حکومت و دیگر سے جواب طلب قومی اسمبلی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 منظور کرلیا

ای پیج

e-Paper
بات چیت کو تیار ہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کاحل نکلے گا،تحریک انصاف

بات چیت کو تیار ہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کاحل نکلے گا،تحریک انصاف

Author One
بدھ, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور ترقی کیلئے بات چیت کو تیار ہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے مثبت سوچ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک آگے چلے اور ترقی کرے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تحریک انصاف پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز پر دباو ڈالنا بند کیا جائے، چھاپوں کا سلسلہ جاری رہنے پر ایوان میں بھرپور احتجاج کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت نے ملک کو جن مسائل سے دوچار کرنے کی کوشش کی انکا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا، سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔پارلیمانی پارٹی نے بانی تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر فوری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا۔

پارلیمانی پارٹی نے 26 نومبر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن ناگزیر ہے، تحریک انصاف اور قیادت اپنے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں