میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر سندھ کامران  ٹیسوری کی امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

Author One
بدھ, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی :گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

زرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔

امریکی سفیر نے گورنر ہاؤس میں پودا لگا کر شجر کاری کی مہم میں حصہ لیا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ گورنر نے بتایا کہ آئی ٹی کے جدید کورسز کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی خدمت کے منصوبے قابل تقلید ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ گزشتہ روز ایم کیوایم کے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ مولانا صاحب نے مصالحت کا کردار ادا کیا۔ میں پاکستان کی بات کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پارہ چنار میں دو گروپ آپس میں لڑرہے ہیں۔ پارہ چنار میں صورتحال کشیدہ ہے۔ملک دشمن حالات خراب کرناچاہتاہے۔مفتی منیب الرحمان اور مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کروں گا۔پارہ چنار کے ایم این سے بھی گفتگوکی ہے۔ شعیہ سنی بھائی بھائی ہیں۔ پارہ چنار میں امن کے قیام کی ہرکوشش کروںگا۔ ایک فرد کا قتل پورے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچارہاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں