میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانیہ:5 سالہ بچہ اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پایا گیا

برطانیہ:5 سالہ بچہ اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پایا گیا

Author One
بدھ, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

برطانیہ :برطانیہ کے گھر میں 5 سالہ بچہ اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

عالمی ادارے کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ ایسیکس کے علاقے ساؤتھ اوکینڈن میں پیش آیا۔

برطانوی پولیس نے بتایا کہ 5 سالہ بچے کی شناخت لنکن بٹن کے نام سے ہوئی جس کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔

پانچ سالہ بچہ کلاس ون کا طالب علم تھا۔ بچے کی لاش کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا۔ تاحال قاتل اور قتل کے محرکات بھی نامعلوم ہیں۔

تاہم برطانوی پولیس نے ایک خاتون کو قتل کے شُبے میں گرفتار کیا ہے لیکن ان کی شناخت اور بچے سے رشتہ ظاہر نہیں کیا گیا۔

بچے کی موت پر اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں جنھوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بلنکن بٹن ذہین طالب علم اور سب کا چہیتا تھا۔

برطانیہ میں سامنے آنے والے بچوں کے قتل کی پہ در پہ وارداتوں پر ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور قانون سازوں نے بچوں کی نگہداشت اور حفاظت سے متعلق نئے قوانین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں