میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد کے 3 حلقوں کے لیے نئے الیکشن،فریقین کو 24 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے

اسلام آباد کے 3 حلقوں کے لیے نئے الیکشن،فریقین کو 24 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے

Author One
بدھ, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد: اسلام آباد کے 3 حلقوں کے لیے نئے الیکشن ٹریبونل نے 5 ماہ بعد کام کا آغاز کرتے ہوئے فریقین کو 24 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

 زرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ نے بطور الیکشن ٹریبونل نے فریقین کو نوٹس جاری کیے۔

الیکشن ٹریبونل کی سماعت آج فریقین کی عدم موجودگی کے باعث آگے نہیں بڑھ سکی جس پر سب کو نوٹس جاری کیے گئے۔

ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے تین امیدوار علی بخاری، عامر مغل اور شعیب شاہین جبکہ لیگی ایم این ایز طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان اور راجہ خرم کو جاری کیے ہیں۔

جسٹس طارق جہانگیری نے بطور الیکشن ٹریبونل جولائی میں آخری سماعت کی تھی۔

حکومت کی جانب سے قانون میں تبدیلی کے بعد جسٹس طارق جہانگیری ٹریبیونل کو الیکشن کمیشن نے تبدیل کر دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں