میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
5 کروڑ رشوت کے عوض جعلی کھاتے کی اراضی خراسان گارڈن کو الاٹ

5 کروڑ رشوت کے عوض جعلی کھاتے کی اراضی خراسان گارڈن کو الاٹ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ ریونیوکی جانب سے جعلی کھاتے پر منتقل کی گئی 34 ایکڑ سے زائد اراضی پر خراسان گارڈن نامی اسکیم شروع کردی گئی ہے، ایم نائن موٹر وے 136 کی زرعی اراضی میں سے 34 ایکڑ11 گھنٹے اراضی کو5 کروڑ روپے رشوت کے عوض موروثی کھاتے تبدیل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں موجود مخصوص عناصر اراضی کے کھاتوں میں جعلسازی سے تبدیلی کرکے انہیں بلڈروں کو من چاہی قیمتوں پر فروخت کرتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر خراسان گارڈن نامی اسکیم کی زمین کے جعلی کھاتے قائم ہے ، دستاویزات کے مطابق دیھ ہتھل بت تحصیل تھانہ بولا خان میں زرعی اراضی 136 کی 34 ایکڑ 11 گھنٹے زمین ، سلیمان شاہ نامی شخص کو مورثی طور پر الاٹ تھی ، جس کے کھاتے محمد حنیف شاہ کے نام منتقل کرکے دیگر فرضی ناموں پر منتقل کیے گئے ، جن کا وجود ہی نہیں ہے بعدازاں یہ اراضی کراچی کے بلڈر شاہد علی خواجہ کو فروخت کی گئی ، جہاں اب خراسان گارڈن نامی ہاؤسنگ اسکیم شروع کی گئی ہے ، جو بغیر کسی اجازت نامہ بکنگ و تشہیر کا سلسلہ شروع کرچکی ہے ، ذرائع کا دعوی ہے کہ محکمہ ریونیو جامشورو نے کھاتے کی تبدیلی کے عوض فی ایکڑ 15 لاکھ روپے وصول کیے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں