ہمارے اوپر جنرل باجوہ کے کوئی احسانات نہیں ہیں، عمران اسماعیل
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی پر ہو سکتا ہے باجوہ صاحب کے احسانات ہوں مگر ہمارے اوپر ان کے کوئی احسانات نہیں ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاپ پرویز الہیٰ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ مقررہ وقت پر اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، پوری پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔سابق گورنر اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم کو سمجھ نہیں آر ہا کیا کرنا ہے۔