میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہین آفریدی نے لیونل میسی کو اپنا پسندیدہ فٹبالر قرار دے دیا

شاہین آفریدی نے لیونل میسی کو اپنا پسندیدہ فٹبالر قرار دے دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ ا?فریدی نے لیونل میسی کو اپنا پسندیدہ فٹبالر قرار دے دیا۔فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ ا?فریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں فاسٹ بولر نے بتایا کہ دنیا کے معروف فٹبالر اور ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کھلاڑی لیونل میسی ان کے پسندیدہ فٹبالر ہیں۔انسٹا گرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کے موقع پر خاتون صحافی قومی فاسٹ بولر سے سوال پوچھتی ہے کہ انہیں ارجنٹائن کے کھلاڑی لیونل میسی اور پرتگال کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو میں سے زیادہ کون پسند ہے جس کے جواب میں شاہین میسی کا نام لیتیہیں اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں انکی ٹیم ارجنٹائن کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں