جرمنی، نشے میں دھت ٹرین ڈرائیور کی گرفتاری پر مسافروں کے حواس بحال
شیئر کریں
جنوب مغربی جرمن شہر سٹٹ گارٹ سے گذرنے والی ٹرین کے مسافروں کی پریشانی اس وقت ختم ہوئی جن ٹرین کے نشے میں دھت کپتان کو گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹرین کا 43 سالہ کپتان ٹرین چلاتے ہوئے نشے میں تھا۔ اس نے متعدد اسٹیشنوں کوچھوڑ دیا جہاں ٹرین کو رکنا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹرین کپتان نے دیگر معاملات میں دروازے نہیں کھولے۔ اس نے ٹرین کے دروازے کھولے بھی تو بہت دیر کے بعد۔اس کے علاوہ ڈرائیور نے لاڈ اسپیکر کے ذریعے کئی بیانات دیے جن میں اس نے اپنی ملازمت اور اپنے آجر کے بارے میں بات کی۔ٹرین میں سوار اپنی بیٹی کے انتظار میں ایک خاتون نے پولیس کو اطلاع دی جب ٹرین روٹشیم اسٹیشن سے گذری۔ڈرائیور ایک اور غیر طے شدہ سفر پر چلا گیا مگرپولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ڈرائیور کے معائنے سے معلوم ہوا کہ اس کے خون میں الکوحل کی سطح تقریبا 0.28 فیصد تھی۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اس شخص سے ریلوے ٹریفک کو شدید خطرات لاحق ہونے کے شبے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔