ارجنٹائن نے فٹ بال کا عالمی میلہ لوٹ لیا
شیئر کریں
سنسی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ قطر کے لسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے ہائی وولٹیج میں میں دفاعی چیمپئن فرانس اور 2دفعہ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے مابین سنسی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر کے ایک دوسرے پر دباؤ ڈالے رکھا۔ میچ کے 23 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے تجربہ کار کھلاڑی لیونل میسی گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک بار برتری دلائی اس کے 13 منٹ بعد ہی ارجنٹائن کے کھلاڑی ڈی ماریا نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو مضبوط کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر دفاعی چیمپئن کوئی گول نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف کے دوران فرانس کی ٹیم 2 گول ہونے کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ کا شکار رہی ارجنٹائن نے 35 منٹ تک اپنا بھرپور دفاع کیا لیکن فرانس کے نوجوان فٹبالر کلیان مباپے نے 2 منٹ میں 2 گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ میچ کا وقت ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کو اضافی ٹائم دیا گیا جس کے دوران دونوں ٹیموں نے ٹرافی حاصل کرنے کی جنگ جاری رکھی۔ میچ کے 108ویں منٹ میں میسی نے اپنا جادو چلاتے ہوئے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو پھر برتری دلا دی۔ارجنٹائن کی برتری زیادہ دیر جاری نہ رہ سکی اور میچ کی صورتحال ایک بار پھر دفاعی چیمپئن کے حق میں اس وقت چلی گئی کلیان مباپے نے ایک بار پھر فاؤل کی وجہ سے ملنے والی پنالٹی پر گول کر کے میچ کو برابر کر دیا۔ اضافی وقت کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے 3، 3 گول رہے۔