میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں ایک بارپھرمسلمانوں کونمازجمعہ کی ادائیگی سے روکدیاگیا

بھارت میں ایک بارپھرمسلمانوں کونمازجمعہ کی ادائیگی سے روکدیاگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہرگڑگائوں میں ایک بارپھرمسلمانوں کونمازجمعہ کی ادائیگی سے روک دیاگیا،مسلمان نمازجمعہ کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے تومسلح ہندوانتہاپسندانھیں نمازسے روکنے کیلئے پہنچ گئے،اورانھیں بدترین تشددکانشانہ بنانے کے بعد جے شری رام کانعرہ لگانے پرمجبورکیا،مسلمانوں نے نعرے لگانے سے انکارکیاتوہندوئوں نے کہاکہ اگربھارت میں رہناہے تویہ نعرے لگانے ہوں گے ،دوسری جانب مسلمانوں کاکہناہے کہ اس علاقے میں کوئی مسجدنہیں عام دنوں میں ہم گھروں پرنمازپڑھ لیتے ہیں لیکن نمازجمعہ کی ادائیگی کے لیے ہمیں کھلے میدان میں آناپڑتاہے لیکن اب ہمیں اس سے روکاجارہاہے ،واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بھارت بھرمیں مسلمانوں پرمظالم کاسلسلہ جاری ہے اورانھیں مذہبی فرایض کی ادائیگی سے روکاجانامعمول بن چکاہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں