سندھ ہائیکورٹ کا مکہ ٹیرس کی بجلی، گیس اورپانی کنکشن منقطع کرنے کاحکم
ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن کاٹنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیںکہ غیر قانونی تعمیرات کو گرا کر 12 جنوری تک عمل درآمد رپورٹ پیش کی جائے۔مکہ ٹیرس خالی نہ کرنے پرسندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے ایس بی سی اے کو یوٹیلٹی سروس فراہم کرنے والے اداروں سے رابطہ کرنے کا حکم بھی دیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مکہ ٹیرس سے متعلق عدالت 10 نومبرکوواضح حکم دے چکی ہے لیکن اس کے باجود عدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 12 میں سے 8 مکینوں نے ابھی تک فلیٹ خالی نہیں کیے ہیں۔ اب تک 12 میں سے 8 مکینوں نے پورشن خالی نہیں کیے۔عدالت نے حکم دیا کہ ضرورت پڑے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کی جائے۔عدالت نے غیر قانونی تعمیرات گراکر 12 جنوری تک پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔