میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کی کوشش کریں گے، حماداظہر

ہم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کی کوشش کریں گے، حماداظہر

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا ہے کہ ہم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کی ہرممکن کوشش کریں گے ، ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے تو بل 10گنا بڑھ جائیں ، صنعتوں کو کہہ رہے ہیں ہفتے میں ایک دن گیس کا ناغہ دیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کی ہرممکن کوشش کریں گے،ہم روٹیشن پالیسی کی جانب بڑھ رہے ہیں، یہ پہلا سال ہے کہ فرٹیلائزر کمپنیز کو بھی گیس فراہم کی جارہی ہے، صنعتوں کو کہہ رہے ہیں ہفتے میں ایک دن گیس کا ناغہ کریں، موجودہ حکومت جب سے آئی ہے گیس ذخائر میں 25 فیصد کمی ہو گئی ہے۔ہمارے پاس اپنے ذخائر کی گیس 300 روپے ایم ایم بی ٹو یو پڑتی ہے۔جبکہ درآمد گیس مہنگی پڑتی ہے جو 2500 روپے تک پڑے گی، ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے تو بل دس گنا بڑھ جائیں ،ملک میں 28 فیصد علاقے ایسے بھی ہیں جہاں چوبیس گھنٹے گیس آرہی ہے۔ انہوں نے ڈومیسٹک کنکشن میں پر سال اضافہ ہورہا ہے۔ حماداظہر نے کہا کہ پوری دنیا میں ایل این جی کی قلت ہے،یورپ کو قطر کی جانب سے کوئی بھی کارگو نہیں بھیجا گیا، پاکستان کو قطر کی جانب سے ایل این جی کی فراہمی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں