میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے کو شہباز شریف ، حمزہ سے تفتیش کی اجازت مل گئی

ایف آئی اے کو شہباز شریف ، حمزہ سے تفتیش کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے )کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے خط پر اجازت دی۔ شہباز شریف اور حمزہ سے اینٹی کرپشن ونگ کی 4 رکنی ٹیم تفتیش کرے گی۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تفتیش کے لیے گذشتہ روز خط لکھا تھا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔واضح رہے کہ 11 نومبر کو احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 10 افراد پر فرد جرم عائد کی تھی۔اسکے بعد 8 دسمبر کو احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں